اہم خبریںپاکستانتجارت

پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 100سے 200 روپے تک کا اضافہ

اسلام آباد ،ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کا بم گرا دیا گیا۔

وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں دس روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 100 سے 200 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔راولپنڈی سے لاہور کا کرایہ 1250 سے بڑھا کر 1350 کر دیا گیا، لاہور سے مری کا 1600 روپے بڑھا کر 1700 روپے کر دیا گیا،لاہور سے پشاور کا 1500 روپے سے بڑھا کر 1600 روپے کر دیا گیا۔دوسری طرف لاہور سے ملتان کا 1150 روپے سے بڑھا کر 1250 روپے کیا گیا ہے،لاہور سے ساہیوال کا کرایہ 450 روپے بڑھا کر 550 روپے ہو گیا ہے،لاہور سے سیالکوٹ 500 کی بجائے 600 روپے،لاہور سے راجن پور 1400 کی بجائے 1500 روپے کر دیا گیا۔ادھر بہالپور کا کرایہ 1250 سے بڑھا کر 1350 روپے کر دیا گیا جبکہ کراچی کا 3600 روپے سے بڑھا کر 3800 روپے کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker