پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل اپیلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے باضابطہ طور پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی تیاری کا اعلان ستمبر 2021 میں کیا گیا تھا، جس پر ماہرین نے کام شروع کیا اور اس کی آزمائش بھی کامیاب رہی، یہی وجہ ہے کہ اب یہ سہولت 14 اکتوبر سے صارفین کومرحلہ وار فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ قبل ازیں واٹس ایپ صارفین کا بیک اپ کیا جانے والا ڈیٹا ا لائن کلاوڈ سروس پر اپ لوڈ ہوتا تھا، جس کی حفاظت کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے گیے تھے۔ فیس بک کی زیرملکیت کمپنی واٹس ایپ نے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اینڈرائیڈ اور ائی او ایس کے تمام صارفین اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔