اہم خبریںپاکستانتجارت

وزیر اعظم کی چینی کی ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوگر ملوں کی نگرانی کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے تاکے چینی کی اصل پیداوری مقدار کا پتا چلایا جا سکے،ناجائز منافع کمانے والے غریب عوام کے دشمن ہیں اور ریاست ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت چینی کی قیمت فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور سینئر افسران سمیت پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور چیف سیکریٹری پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔وزیر اعظم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دی اور کہا کہ شوگر ملوں کی نگرانی کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے تاکے چینی کی اصل پیداوری مقدار کا پتا چلایا جا سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ناجائز منافع کمانے والے غریب عوام کے دشمن ہیں اور ریاست ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس کو آگاہ کیا کے صوبے میں چینی کی مقرر کردہ قیمت فروخت کو لاگو کرنے کے لیے تمام ضلع انتظامیہ کو نگرانی کرنے کے ہدایات دی جا چکی ہیں، اس ضمن میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عمل شروع ہے، اس کے علاوہ شوگر ملوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نسب کیے گئے ہیں جن کی مدد سے گنے کی مقدار اور پیدا شدہ چینی کی نگرانی کی جا ئے گی، تمام شوگر ملوں سے گرشنگ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر معلومات بھی جمع کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker