
کوئٹہ (آئی پی ایس )وزیر علیٰ بلوچستان جام کمال نے الیکشن کمیشن کو بطور پارٹی صدر خط لکھا ہے جس کے مطابق جنرل سیکرٹری کے خط کی پارٹی آئین اور قانونی کوئی حیثیت نہیں۔چیف الیکشن کمشنر پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کا اختیار نہیں صدر کی موجودگی میں قائم مقام صدر منتخب کریں۔ انہوں نے تحریری طور پر پارٹی صدارت سے استعفیٰ نہیں دیا، وہ پارٹی کے امور تاحال چلا رہے ہیں، جنرل سیکریٹری کے لکھے گئے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔یاد رہے یکم اکتوبر کو وزیراعلی جام کمال نے ٹوئٹر پیغام میں پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
This be very clear and GS Manzoor Kakar may not have violated the party dicipline and procedure.
Even if i had given a hand written resignation, it had to take a process. Care taker or such is nominated by the executive Council, committee and not a single person. pic.twitter.com/HR9VeveOcA
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) October 13, 2021