اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کامیاب جوان پروگرام کی 15روزہ کارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)کامیاب جوان پروگرام کی 15روزہ کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی ، کامیاب جوان پروگرام کی19 ستمبر سے 5 اکتوبر تک کی دو ہفتوں کی رپورٹ جاری کردی گئی ۔رپورٹ کے مطابق ایک طرف قرض کی فراہمی بڑھی تو دوسری جانب روزگار اور کاروبار میں اضافہ ہوگیا،ملک بھر کے نوجوانوں میں 2 ہفتوں میں مزید 2 ارب 60 کروڑ روپے کا قرض تقسیم کیا گیا ،کامیاب جوان پروگرام کے تحت دو ہفتوں میں چار ہزار 203 نوجوانوں کونئی نوکریاں مل گئیں۔

رپورٹ کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت برسر روزگار نوجوانوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 653 تک پہنچ گئی ، دو ہفتوں میں ایک ہزار 48 افراد نے قرضہ اسکیم سے نیا کاروبار بھی شروع کیا ،کامیاب جوان پروگرام نے 16 ہزار48 پاکستانیوں میں ابتک 21 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کیے۔رپورٹ کے مطابق سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے دو ہفتوں کی صوبائی موازنہ رپورٹ بھی جاری کردی۔رپورٹ میں پنجاب اور سندھ میں قرضہ اسکیم سے مستفید ہونے والوں کی تفصیلات شامل ہیں۔موازنہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں پنجاب میں دوران 2 ہزار 572 نوجوان نئے روزگار پر لگ گئے،پنجاب میں دو ہفتوں میں 1 ارب 80 کروڑ کی رقم تقسیم، 757 نوجوان کاروبار کے مالک بنے،سندھ میں دو ہفتوں میں 928 نوجوانوں کو نوکریاں ملیں ،190 نے کاروبار شروع کیا،دو ہفتوں میں سندھ میں نوجوانوں میں 50 کروڑ روپے تک قرض تقسیم کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر11 ہزار 778 نوجوانوں میں 15 ارب 80 کروڑ تقسیم ہوچکے، صرف پنجاب میں اب تک مجموعی طور پر 24 ہزار 907 نوجوان کو روزگار ملا، سندھ میں مجموعی طور 2 ہزار 210 نوجوانوں کو 3 ارب 30 کروڑ روپے مل چکے جبکہ سندھ بھر میں اب تک چار ہزار 493 نوجوان برسر روزگار ہوچکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker