اہم خبریںپاکستان

6 ووٹوں پرعدم اعتماد، بڑی حماقت کی بات اور کوئی نہیں ہوسکتی،فضل الرحمان کا بلاول کو دوٹوک جواب

حب (آئی پی ایس )اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ حب میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہمیں استعفے نہ دینے کا طعنہ دینے والے عدم اعتماد کیوں پیش نہیں کرتے؟۔پیپلزپارٹی کی پنجاب میں تبدیلی سے متعلق خواہش کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے عدم اعتماد، عدم اعتماد، عدم اعتماد کی گردان کی اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد، ہماری رائے، ہماری رائے، بڑی عقل کی رائے توپھرپیش کریں نا، کیوں بیٹھے ہیں آرام کے ساتھ؟ ۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمیں تو طعنہ دیتے ہیں، استعفے کیوں پیش نہیں کرتے تویہ عدم اعتمادکیوں پیش نہیں کرتے؟ تگڑے ہوتو عدم اعتماد کیوں پیش نہیں کرتے؟۔ان کا کہنا تھاکہ 6 ممبران پرعدم اعتماد کی بات نہیں کی جاسکتی، اس سے بڑی حماقت کی بات کوئی نہیں ہوسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker