
اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کو صحت مندانہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے اسلام آباد کے مختلف پارکوں میں شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)نے جوگنگ ٹریکس کی مرمت اور نئے جوگنگ ٹریکس کے تعمیراتی کام کی رفتار کو مزید تیز کردیا ہے۔مزید برآں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے اسلام کے سیکٹر آ ئی ایٹ میں کچنار پارک میں سائیکلنگ ٹریک کے ساتھ جوگنگ ٹریک کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے، اسی طرح سیکٹر آ ئی ایٹ ون میں بھی دونوں پارکوں میں جوگنگ ٹریکس سمیت آئی نائن فور، آ ئی ٹین ٹو، آئی ٹین تھری اور آئی ٹین فور میں چنبیلی پارک میں موجود جوگنگ ٹریک کی بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد کے سیکٹر ڈی ٹوئیلو ون اور ڈی ٹوئیلو تھری کے تین پارکوں میں نئے جوگنگ ٹریکس کی تکمیل کا کام تیزی سے جاری ہے۔واضح رہے اسلام آباد کے ساٹھ پارکوں میں جوگنگ ٹریکس کے اسی فیصد سے زائد بحالی اور تزئین و آرائش کا کام کو مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ اٹھارہ پارکوں میں ستر فیصد سے زائد کام کو مکمل کرلیا گیا ہے ۔ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ، ایف سکس، ایف سیون، ایف الیون، آ ئی ٹین، ایچ ایٹ ٹو میں سائیکلنگ ٹریک کے ساتھ جوگنگ ٹریکس کی بحالی اور مرمت کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف پارکوں میں مزید پھلدار پودوں کی شجرکاری کابھی خصوصی انتظام کیا جارہا ہے۔اسلام آباد میں پہلا لیڈیز پارک جو کہ صرف خواتین اور بچوں کے لئے مختص ہوگا کا بھی جلد افتتاح کردیا جائے گا۔