
گلگت،پاکستان کی 12ویں اور دنیا کی 27ویں بلند ترین چوٹی راکا پوشی کو سر کرنے کے بعد واپسی پر لاپتہ ہونے والے کوہ پیمائوں واجد اللہ نگری اور ساتھیوں کی تلاش کیلئے پاک فوج کی مدد طلب کر لی گئی ، آرمی ہیلی کاپٹرزکے ذریعے کوہ پیمائوں کی تلاش کا مشن شروع کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ہنزہ نگر میں واقع راکاپوشی پہاڑ سر کرنے بعد واپسی پرواجد اللہ نگری اور انکے دیگر دو کوہ پیما ساتھی لاپتہ ہو گئے تھے ۔ لاپتہ کوہ پیمائوں سے تیسرے روز سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا جس پر ضلعی انتظامیہ نے لاپتہ کوہ پیمائوں کی تلاش کیلئے پاک فوج کی مدد طلب کر لی ہے ، آرمی ہیلی کاپٹرزکے ذریعے کوہ پیمائوں کی تلاش کا مشن شروع کیا جائے گا۔