اہم خبریںپاکستان

جمرود بائی پاس روڈ کی تعمیر سے کے پی کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا

جمرود ، امریکی حکومت کے تعاون سے قبائلی ضلع جمرود، خیبر پختونخوا میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل کر لیا گیا،جمرود میں ٹریفک کے اضافے سے مرکزی سڑک پر ٹریفک کے بے پناہ مسائل پیدا ہوگئے تھے۔
امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ نے خیبر قبائلی ضلع جمرود میں 7 کلومیٹر سے زائد سڑک کے ساتھ ماحولیاتی نقصانات کا جائزہ لگایا اور سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا۔ سات کلومیٹر سے زائد کی سڑک کی تعمیر کے دوران 19 گھر ، 4 دکانیں اور 1 قبرستان کو بھی نقصان پہنچا۔ اس سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں ایک جامع انوائرمنٹل مینجمنٹ پلان (EMP) تیار کیا گیا اورسڑک کی تعمیر کے دوران سخت نگرانی کی گئی ۔ سڑک کی بحالی کا کام مکمل ہونے سے صحت، تعلیم، کاروباری ماحول سازگار ہوا اور مقامی علاقے میں تجارت کو فروغ ملا۔ اس سڑک کی تعمیر سے ماحول پر مختصر اور طویل المیعاد اثرات مرتب ہوئے۔ جمرود بائی پاس روڈ کی کل لمبائی 7.78 کلومیٹر ہے۔ یہ منصوبہ امریکی ادارے کے تعاون سے 966 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کے تعاون سے پشاور ناردرن بائی پاس منصوبہ تین مراحل میں تعمیر کیا گیا، بائی پاس کی مدد سے شہر میں ٹریفک کا رش کم کرنے میں مدد ملی۔ شمالی بائی پاس سے دوہری کیریج وے کے ساتھ ، ٹرکوں ، ٹرالروں اور بھاری گاڑیوں کے کنٹینرز کو پاکستان کے جنوبی حصے میں اور آنے جانے میں سہولت فراہم ہوئی۔ ایک جانب قبائلی علاقوں کو اسلام آباد جبکہ بائی پاس پشاور ٹریفک کے راستے ٹریفک کے لیے افغانستان کی طرف جانے میں بھی آسانی پیدا کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker