
اسلام آباد،قومی ایئر لائن (پی آئی اے )نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ہفتہ کوترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پیر 13ستمبر کو صبح 7 بج کر 30منٹ پر کابل روانہ ہوگی، افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو لینڈنگ کا اجازت نامہ جاری کر دیا، پی آئی اے نے کابل فلائٹ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں، پی آئی اے کابل کے لیے ائیر بس 320ساختہ طیارے استعمال کرے گی۔گذشتہ ماہ طالبان کے قبضے کے بعد کابل کے لیے کمرشل پروازوں کا آغاز کرنے والی پی آئی اے پہلی غیر ملکی ایئرلائن ہوگی۔آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ کابل کے لیے فلائٹ آپریشنز کرنے کے حوالے سے تمام تکنیکی کلیئرنس مل چکی ہے۔ ہماری پہلی پرواز ایئر بس اے 320 پیر 13 ستمبر کو اسلام آباد سے کابل کے لیے اڑان بھرے گی۔