حکومت کا ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کافیصلہ
اسلام آباد،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام نے 2023 میں فائیوجی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام 2023 میں 5 جی کو متعارف کروایا جائے گا جس کی سرمایہ کاری میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے اور 5 جی جیسی مستقبل کی ضروریات کے لیے گہرے فائبرائزیشن کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ تین سالوں میں پاکستان ٹیلی کام انڈسٹری کی مارکیٹ کا سائز غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک ارب 2 کروڑ ڈالراضافے کے بعد 16 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ یو ایس ایف کے منصوبوں نے بلوچستان میں شاہراہوں اور موٹر ویز سمیت 1800 کلومیٹر سے زائد غیر محفوظ سڑکوں کا جال بچھایا ہے جبکہ 2022 تک ملک بھر میں 10 ہزار کلومیٹر سے زائد آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جائے گی جو 1،175 قصبوں اور یونین کونسلوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گی۔