ٹیکنالوجی

ٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

سان فرانسسکو،سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنا نیا فیچر متعارف کروادیاجو ویب سائٹ کے غلط استعمال اور ٹرولنگ کو روکنے میں مدد کرے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹویٹر کے نئے فیچر میں سیفٹی موڈ کا اضافہ کیا گیا ہے جو نفرت انگیز ریمارکس کرنے والوں کو سات دن کے لیے بلاک کر دے گا۔رپوٹ کے مطابق صارفین کو ناپسندیدہ ٹویٹس سے نمٹنے کے لیے یہ فیچر ایک بار فعال ہونے کے بعد خود بخود کام کرے گا۔ٹویٹر یوکے پبلک پالیسی کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹویٹر پر لوگوں کی پرائیوسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اور منفی کمنٹس کو کنٹرول کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے اور آئندہ بھی اس پر کام کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ٹوئٹر نے غلط معلومات کی روک تھام کے لیے فیچر متعارف کرایا تھا جس میں نئے فیچررپورٹ ٹویٹکا مقصد عالمی وبا کورونا اور دیگر اہم عالمی موضوعات اور معاملات سے متعلق غلط معلومات کے پھیلا کا سد باب کرنا تھا۔ٹوئٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غلط معلومات کی روک تھام کے لیے صارفین کے لیے رپورٹ ٹویٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو وسیع پیمانے پر درست معلومات فراہم کرنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker