
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے 26 نومبر کو معمول کی پریس کانفرنس میں کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی ریاستی پارٹیوں کے اکتیسویں اجلاس کے دوران چینی وفد کی جانب سے جاپان کےچھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کے موضوع پر ایک کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ چین میں چھوڑے گئے جاپانی کیمیائی ہتھیاروں کی جلد اور مکمل تلفی، کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے تحت ایک لازمی بین الاقوامی قانونی ذمہ داری ہے جسے جاپان کو پورا کرنا چاہیے۔ چین ایک بار پھر جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی تاریخی، سیاسی اور قانونی ذمہ داریوں کو پوری سنجیدگی سے نبھائے، چین میں اپنے چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کو جلد از جلد تلف کرے اور چینی عوام کو ہتھیاروں سے پاک ایک صاف ستھری زمین واپس کرے۔





