بین الاقوامی

چین نیدرلینڈز کے ساتھ تعلقات کی مستحکم ترقی کے لیے پرعزم ہے، چینی نائب وزیراعظم

بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اورچین کے نائب وزیر اعظم ڈینگ شیوئے شیانگ سے بیجنگ میں نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ٹام بیرنڈسن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈینگ شیوئے شیانگ نے کہا کہ اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ منائی جائےگی۔ چین نیدرلینڈز کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور نیدرلینڈز دونوں اہم عالمی معیشتیں ہیں، اور فریقین کو پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام اور ہموار آپریشنز کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک اور دنیا کی مشترکہ ترقی میں مسلسل نئی توانائی فراہم کی جائے۔ ٹام بیرنڈسن نے کہا کہ نیدرلینڈز چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے تاکہ مشترکہ ترقی و خوشحالی حاصل کی جا سکے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker