بین الاقوامی

ٹیرف وار کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین سمیت متعلقہ ممالک پرامریکہ کی جانب سے اضافی محصولات عائد کرنے کے منصوبے کے حوالے سے کہا کہ چین امریکہ اقتصادی و تجارتی معاملے میں چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ ٹیرف وار اورٹریڈ وار کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد "حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت” ایک غلط تصور ہے، اور چین اسے سیاسی جوڑ توڑ کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے فریقین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker