بین الاقوامی

بحری حیاتیاتی تنوع سے متعلق معاہدے کے سیکرٹریٹ کی جگہ کے انتخاب میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے پریس کانفرنس میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب جاری کردہ بیلجیئم اور چلی کےبحری حیاتیاتی تنوع سے متعلق معاہدے کے سیکرٹریٹ کی میزبانی کے لیے مشترکہ بولی کی حمایت کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ امریکہ نہ تو "سمندری قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن”کا رکن ہے اور نہ ہی "بحری حیاتیاتی تنوع سے متعلق معاہدے” کا رکن ہے، اس لیے اسے اس معاہدے کے سیکرٹریٹ کی جگہ کے انتخاب میں رائے دینے یا مداخلت کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ چین تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ سیکرٹریٹ کی میزبانی کے لیے بولی لگانے کے عمل کو سیاسی رنگ دینے اور اسے محاذ آرائی کا ذریعہ بنانے کی کوششوں کے خلاف ہوشیار رہیں۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ بیلجیئم اور چلی کی مشترکہ بولی معاہدے کی دفعات،طریقہ کار کی انصاف، بین الاقوامی عمل ، جغرافیائی توازن کے اصول، منصفانہ مسابقت، اور کیے گئے وعدوں کے اصل مقصد سے مطابقت نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر سیکرٹریٹ کی میزبانی کے انتخاب کا عمل درست سمت میں آگے بڑھانے میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker