بین الاقوامی

2030 تک چین میں بجلی کی اضافی طلب مکمل طور پر صاف توانائی سے پوری ہونے کی توقع، رپورٹ

بیجنگ :چائنا اکیڈمی آف میکرو اکنامک ریسرچ نے چائنا انرجی ٹرانزیشن آؤٹ لُک 2026 کے عنوان سے رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت چین میں ہوا اور شمسی توانائی سمیت صاف توانائی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار، بجلی کی نئی نصب شدہ پیداواری صلاحیت میں نمایاں حصہ رکھتی ہے اور یہ ذرائع بجلی کی پیداوار کی بنیادی قوت بنتی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران چین میں قابلِ تجدید توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی 3 ٹریلین کلوواٹ گھنٹے سے تجاوز کر گئی، جو ملک کی مجموعی بجلی کی پیداوار کا 40 فیصد سے زیادہ ہے۔ توقع ہے کہ 2030 تک چین میں بجلی کی کھپت میں ہونے والے تمام اضافے کو صاف توانائی سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کے ذریعے پورا کیا جائے گا، جبکہ ہوا اور شمسی توانائی بجلی کی نئی طلب پوری کرنے کے بنیادی ذرائع بن جائیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker