بین الاقوامی

الجزائر اور نائجر کے وزرائے دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: صدرِ الجزائر عبدالمجید تبون نے نائجر کے وزیرِ مملکت و وزیرِ دفاع جنرل سیلیفوموڈی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔
الجزائر کے ایوانِ صدر کے مطابق ملاقات میں الجزائر کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور وزیرِ قومی دفاع کی حیثیت سے صدر عبدالمجید تبون نے نائجر کے وفد کا استقبال کیا۔
ملاقات میں الجزائر کی پیپلز نیشنل آرمی کے چیف آف اسٹاف جنرل سعید شنقریحہ، وزیرِ مملکت ابراہیم مراد اور وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور، بیرونِ ملک مقیم قومی برادری اور افریقی امور احمد عطاف بھی موجود تھے۔
ملاقات کی تفصیلات اور زیرِ بحث امور کے حوالے سے مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker