
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 13 اکتوبر کو معمول کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول اور عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے اور یہ چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد بھی ہے۔ امریکہ کو ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیے کے مطابق تائیوان کے امور کو احتیاط سے نمٹنا چاہئیے اور "تائیوان کی علیحدگی” پسند قوتوں کو غلط پیغام دینا بند کرنا چاہئیے ۔





