بین الاقوامی

غیر ملکی سیاحوں کا "کلر فل چائنا ” کا ایکسپیرئنس

بیجنگ :چین کی قومی دن کی طویل تعطیلات میں مختلف دلچسپ سرگرمیاں بھی شامل ہوتی ہیں جو متعدد غیر ملکی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔ آن لائن سفری پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال قومی دین کی تعطیلات میں، سیاحت کے لیے غیر ملکی افراد کی بکنگ میں مسلسل اضافہ ہوا اور ان سیاحوں کا تعلق مشرقی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا سے یورپ اور اوشیانا کی جانب بڑھتا ہوا نظر آیا ۔ تعطیلات کے پہلے 6 دنوں میں، بیجنگ نے 112,000 غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہا، جو سالانہ بنیاد پر 24.6 فیصد کا اضافہ ہے ، جبکہ سیچوان نے 47,903 غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی، جو پچھلے سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہے۔
چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال کے پہلے 8 مہینوں میں، ملک کے سرحدی پوائنٹس پر بیرونی ممالک کے 61.287 ملین افراد کی آمد و رفت کی جانچ کی گئی، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کےمقابلے میں 19.5 فیصد زیادہ ہے۔ ‘چائنا ٹریول’ اور ‘ شاپنگ ان چائنا ‘ جیسے ٹرینڈز دنیا بھر میں مقبول ہیں، اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد اب صرف اسکرین کے ذریعے چین کے بارے میں جاننے پر اکتفا نہیں کرتے، بلکہ خود چین آکر چین کا مشاہدہ کر رہےہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker