بین الاقوامیٹاپ سٹوری

مقدس مقامات پر حوثی حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، چیف امام کعبہ

چیف امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نےکہا ہےکہ مقدس مقامات پرحوثی حملےمذہبی اور انسانی اقدار کےمنافی ہیں،مقدس مقامات کونشانہ بنانابین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اپنے بیان میں شیخ عبدالرحمان السدیس نےکہاکہ اسلام انسانی جان، مال اور عزت کے تحفظ اور جارحیت کی ممانعت کا درس دیتا ہے،موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ عوام افواہوں سے خبرداررہیں اور معلومات صرف مستند ذرائع سے حاصل کریں،عوام کا اتحاد اورقومی یکجہتی خطرات کا مقابلہ کرنے کی بنیادی قوت ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker