بین الاقوامی

چین کی ویزا فری پالیسی، غیر ملکی آمدورفت میں نمایاں اضافہ

بیجنگ :چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر لیان یونگ گانگ میں منعقدہ گلوبل پبلک سیفٹی کوآپریشن فورم 2026 کی امیگریشن مینجمنٹ تعاون کی ذیلی کانفرنس میں بتایا گیا کہ رواں سال جنوری سے اگست تک چین بھر میں امیگریشن مینجمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 49 کروڑ 90 لاکھ اندرون اور بیرون ملک ٹرپس دیکھے گئے،، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.7 فیصد زیادہ ہیں ۔ان میں مین لینڈ کے رہائیشیوں کے 24 کروڑ 20 لاکھ ، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائیشیوں کے 19 کروڑ 60 لاکھ ، اور غیر ملکیوں کے 6 کروڑ 12 لاکھ 87 ہزار ٹرپس شامل تھے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 10 فیصد، 8.9 فیصد اور 19.5 فیصد زیادہ ہیں۔ویزا فری پالیسی کے تحت چین آنے والے غیر ملکیوں کے ٹرپس کی تعداد 2 کروڑ 37 لاکھ 20 ہزار رہی ، جو مجموعی غیر ملکی ٹرپس کا 77.6 فیصد بنتا ہے اور اس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26.8 فیصد اضافہ ہوا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker