بین الاقوامیتازہ ترین

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے 9 روز بعد سرنگ سے دو کارکن زندہ نکال لیے گئے

کھٹمنڈو:نیپال میں تباہ کن سیلاب کے نو روز بعد ہائیڈرو پاور سرنگ سے دو کارکن زندہ نکال لیے گئے۔ متاثرہ افراد کو ریسکیو کے فوری بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ بچائے جانے والے کارکنوں کی شناخت سنجیا شاہ اور کبیر مہارجن کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں افراد کے ہاتھوں اور ٹانگوں پر زخم ہیں، جن کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر سرنگ کے اندر رینگتے ہوئے نکلنے کی کوشش کے دوران آئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سرنگ کے اندر پھنسے مزید کم از کم 39 افراد کو بھی نکالنے کی امید ہے، کیونکہ آج صبح امدادی کارکنوں نے اندر سے آوازیں سننے کی اطلاع دی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیپال کے دیگر ہائیڈرو پاور منصوبوں میں اب بھی 150 سے زائد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے آنے والے شدید اچانک سیلاب نے نیپال کے ہمالیائی علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، جس کے بعد متعدد ہائیڈرو پاور منصوبوں کے کارکن سرنگوں اور مختلف مقامات پر پھنس گئے تھے۔ نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی میں اب تک بارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker