بین الاقوامی

سلام! کرغزستان

کرغزستان وسطی ایشیا کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے، جس کا رقبہ تقریباً ایک لاکھ ننانوے ہزار نو سو مربع کلومیٹر ہے اور آبادی تقریباً 74 لاکھ ہے۔ یہاں 80 سے زائد قومیتیں آباد ہیں۔ ملک کا دارالحکومت بشکیک ہے۔
چین اور کرغزستان کے درمیان 5 جنوری 1992 کو سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مثبت، صحت مند اور مستحکم انداز میں فروغ پاتے رہے ہیں۔ 2023 میں، چین اور کرغزستان کے تعلقات نئے دور کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری” میں تبدیل ہوئے اور "ہمسایہ دوستی، مشترکہ خوشحالی پر مبنی چین-کرغزستان ہم نصیب معاشرے ” کی تعمیر کا اعلان کیا گیا۔
کرغزستان "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کی حمایت اور اس میں شمولیت اختیار کرنے والے ابتدائی ملکوں میں سے ایک ہے۔ چین مسلسل کئی سالوں سے کرغزستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار، سب سے بڑا درآمدی ملک اور سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker