بین الاقوامی

مصر میں چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے مصر کے دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز مصر کے شہر قاہرہ میں ہوا۔ "صدر شی جن پھنگ کے خطوط” اور "شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی”سمیت اعلیٰ معیار کے چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام مصر کے قومی ٹیلی ویژن اور دیگر اہم مصری ذرائع ابلاغ پر یکے بعد دیگرے نشر کیے جا رہے ہیں۔”صدر شی جن پھنگ کے خطوط” میں صدر شی جن پھنگ کے ان خطوط کا انتخاب پیش کیا گیا ہے جو انہوں نے بیرونِ ملک کےماہر امور چین ، فنکاروں اور نوجوانوں کو لکھے۔ اس پروگرام میں عوامی دوستی کو فروغ دینے اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے کی صدر شی کی دلچسپ کہانیاں بیان کی گئی ہیں، جو نئے دور کے چین کے کھلے پن، رواداری اور تعاون پر مبنی ایک ذمہ دار ملک کے کردار کو اجاگر کرتی ہیں۔”شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” میں صدر شی جن پھنگ کی ان کہانیوں کا انتخاب شامل ہے جو ثقافت کی وراثت و ترویج کے لیے ان کی فکر کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس سے ان کے اس گہرے خیال کا اظہار ہوتا ہے کہ "ثقافت کی ترقی سے قومی تقدیر سنورتی ہے، اور ثقافت کی مضبوطی سے قوم مضبوط ہوتی ہے”۔پروگرام میں ان کی ثقافتی ورثے سے محبت اور تاریخی تسلسل کو برقرار رکھنے کی گہری لگن کو دکھایا گیا ہے، تاکہ بین الاقوامی ناظرین تک شی جن پھنگ کی ثقافتی سوچ کے بنیادی نکات اور ان کے حکمرانی کے فلسفے میں موجود گہری ثقافتی جڑوں کو بیان کیا جا سکے ۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کےنائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے افتتاحی تقریب سے ایک ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ مصر کے میڈیا کے ساتھ وسیع پیمانے پر تعاون کرتے ہوئے، چین اور مصر کے ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے، دونوں ممالک کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مفہوم کو مضبوط بنانے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مزید کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker