بین الاقوامیٹاپ سٹوری

کشیدگی بڑھنے پر ایران یورپ میں امریکی اہداف پر حملے کا ارارہ رکھتا ہے: فنانشل ٹائمز

لندن: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ کشیدگی بڑھنے کی صورت میں ایران یورپ میں امریکی اہداف پر حملے کا ارارہ رکھتا ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران یورپ میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے آپشنز کا جائزہ لے چکا، بلغاریہ اور قبرص میں موجود امریکی یا مغربی فوجی تنصیبات ممکنہ اہداف میں شامل ہیں۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں زیرِسمندر فائبر آپٹک کیبلز کو نشانہ بنانے کے آپشن پر بھی غور کیا ہے، ایران امریکی حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی فوجی کارروائی کی صورت میں ایران ردعمل میں بلا امتیاز حملے کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker