
بیجنگ : ایئر چائنا کی بیجنگ سے منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور جانے والی پرواز اب بدھ کے روز سے چینی ساختہ بڑے مسافر طیارے سی 919 کے ذریعے چلائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی سی 919 باقاعدہ بین الاقوامی تجارتی روٹ پر پروازیں شروع کرنے کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اس سے قبل سی 919 متعدد بین الاقوامی ایئر شوز میں بھی شرکت کر چکا ہے۔ یہ طیارہ دو مرتبہ سنگاپور ایئر شو اور ایک مرتبہ دبئی ایئر شو میں نمائش کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔





