پاکستانٹاپ سٹوری

‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی

اسلام آباد: ‏صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور بعض ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دے دی۔

‏صدرِ مملکت نے لاہور ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی، انہوں نے سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری بھی دی ہے۔

آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی منظوری دے دی۔

‏صدرِ مملکت نے ہائیکورٹ ججز کے رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی منظوری بھی دی۔

اس کے علاوہ ہارون اختر کو وزیرِ اعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

سمری کی منظوری کے بعد اب جلد ہی ججز کی حلف برداری تقریب منعقد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے 20 اور 21 جولائی کے اجلاسوں میں 19 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی، دونوں جوڈیشل کمیشن اجلاسوں میں 5 ایڈیشنل ججز کی مستقلی اور ایک جج کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی، ججز سمری پر دستخط نہ ہونے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر ہوئی تھی۔

صدر مملکت کی جانب سے دستخط کے نتیجے میں ججز نامزدگیوں کا معاملہ حل ہونے سے ہائیکورٹ کی کارروائی غیر موثر ہو جائے گی، ججز تعیناتیوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج وفاق اور وزارت قانون سے جواب مانگا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker