
بھارت کی ریاست آسام کی حکومت نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین ہے۔9 تاریخ تک اس سیلاب سے 100 اموات ہو چکی ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 140,000 لوگ اب بھی اس آفت سے متاثر ہیں۔
آسام ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 456 گاؤں سیلاب کی زد میں آچکے ہیں اور 11,933 ہیکٹر کھیتوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب نے کئی علاقوں میں بند ، سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ اس وقت تقریباً 50,000 لوگ پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔





