بین الاقوامی

امریکہ کی 25 ریاستوں کا نئی ٹیرف پالیسی کے خلاف مقدمہ، وفاقی حکومت پر اختیارات سے تجاوز کا الزام

امریکہ میںعدالتی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ 25 امریکی ریاستوں نے وفاقی حکومت کی تازہ ترین ٹیرف پالیسی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ریاست نیویارک کی اٹارنی جنرل نے اعلان کیا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت والی 25 ریاستوں نے اسی روز امریکی وفاقی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ صدر کی جانب سے 60 تجارتی شراکت داروں سے درآمد کردہ مصنوعات پر نئی درآمدی ڈیوٹیاں عائد کرنے کا فیصلہ ان کے قانونی اختیارات سے تجاوز ہے۔اٹارنی جنرل کے مطابق نئی ٹیرف پالیسی کا دائرۂ کار غیر قانونی حد تک وسیع ہے اور اسے نافذ کرتے وقت قانون کے تحت مخصوص ممالک کے خلاف درکار تحقیقات اور ضابطہ کار کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker