بین الاقوامی

چین کی ثقافتی صنعتوں کی آمدنی میں 4.6 فیصد اضافہ

بیجنگ:چین کے قومی ادارۂ شماریات نے 30 جولائی کو اعداد و شمار جاری کیے۔ ملک بھر میں مقررہ حجم سے بالا ثقافتی اور متعلقہ صنعتوں کی 82 ہزار کمپنیوں کے سروے کے مطابق، 2026 کے پہلے نصف سال میں ان کمپنیوں کی کاروباری آمدنی 72 کھرب 2 ارب اور 60 کروڑ یوآن رہی، جو قابلِ موازنہ بنیاد پر گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.6 فیصد زیادہ ہے۔ پہلے نصف سال کے دوران، ان ثقافتی کمپنیوں کا مجموعی منافع 5 کھرب 74 ارب اور 70 کروڑ یوآن رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.5 فیصد کم ہے۔ کاروباری آمدنی پر منافع کی شرح 7.98 فیصد رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.04 فیصدی پوائنٹس کم ہے۔ پہلے نصف سال کے اختتام تک ان ثقافتی کمپنیوں کے مجموعی اثاثوں کا حجم 232 کھرب 99 ارب 10 کروڑ یوآن تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.4 فیصد زیادہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker