بین الاقوامیٹاپ سٹوری

یہ قبول نہیں کریں گے آبنائے ہرمز کسی ایک ملک کی ملکیت ہو: امریکا

بحرین: (آئی پی ایس) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یہ قبول نہیں کریں گے آبنائے ہرمز کسی ایک ملک کی ملکیت ہو، آبنائے ہرمز کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، کوئی بھی ملک آبی گزرگاہ سے ٹیکس وصول نہیں کر سکتا۔

بحرین میں خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ تکنیکی ٹیمیں 30 جون کو دوبارہ سوئٹزر لینڈ جائیں گی جہاں ایران سے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق بات کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا پائیدار امن چاہتے ہیں جو حقیقی ہو اور ہماری اور ہمارے اتحادیوں کی سکیورٹی اور خوشحالی کو نقصان نہ پہنچاتا ہو، ہم یقینی بنائیں گے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہ ہو جو ہمارے اتحادیوں کے مفادات کے خلاف ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ معاہدے میں ہمارے اتحادیوں کے مفادات کا خیال رکھا جائے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدے کو کامیاب کرنا چاہتا ہے اور اس کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، ہم یہ قبول نہیں کریں گے کہ آبنائے ہرمز کسی ایک ملک کی ملکیت ہو۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران مفاہمت کی یادداشت کی پاسداری کرے، ایران نے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو مختلف آپشنز موجود ہیں، ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، معاہدے کے مطابق تیل کی قیمتیں مسلسل نیچے گر رہی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker