بین الاقوامی

چین کی غیر ملکی تجارت کا تازہ ترین ریکارڈ ‘توقعات سے بڑھ کرہے، چینی میڈیا

بیجنگ :چینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں چین کی اشیا کی درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم 20.68 ٹریلین یوآن رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.3 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران برآمدات 11.91 ٹریلین یوآن رہیں جن میں 11.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ درآمدات 8.77 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں جو سالانہ بنیادوں پر 20.5 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سال کے آغاز سے، چین نے اپنے مکمل صنعتی نظام، فعال کاروباری اداروں اور متنوع مارکیٹ کی ترتیب جیسے جامع فوائد سے بھرپور استفادہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ٹیکسوں اور کاروباری لاگت میں کمی،تجارتی سہولیات میں بہتری اور کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانے کے لیے موثر پالیسیاں متعارف کرائی گئیں، جنہوں نے درآمدات اور برآمدات میں مستحکم اضافے کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا اور بیرونی ماحول میں آنے والی تبدیلیوں کے اثرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔مزید برآں، یکم مئی سے ان افریقی ممالک کے لیے زیرو ٹیرف پالیسی کے مکمل نفاذ، جن کے ساتھ چین کے سفارتی تعلاقات قائم ہیں، اور ایپیک ‘چائنا ایئر’ اقدامات کے مثبت اثرات نے بھی چین کی غیر ملکی تجارت کی مستحکم ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چین کی غیر ملکی تجارت کا ڈھانچہ بھی مسلسل جدت اور بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پہلے 5 ماہ میں، ہائی ٹیک اور اعلیٰ ویلیو ایڈڈ الیکٹرو مکینیکل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.4 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلقہ مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی غیر ملکی تجارت کے ڈھانچے میں مسلسل بہتری چین کی صنعتی جدت، تکنیکی ترقی اور کاروباری اداروں کے بدلتے ہوئے عالمی حالات سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔غیر ملکی تجارت کااستحکام اور ہمہ گیریت چین کی اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کے اعتماد اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حال ہی میں، مورگن اسٹینلے، ڈوئچے بینک اور کئی دیگر بین الاقوامی سرمایہ کاری بینکوں نے 2026 میں چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو کی پیش گوئی میں اضافہ کیا ہے۔ چینی معیشت عالمی اقتصادی ترقی کا ایک اہم انجن بنی ہوئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker