
تہران: (آئی پی ایس) ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان اور بیروت کے علاقے ضاحیہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں کی جانے والی فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جنوبی لبنان اور ضاحیہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت اور مظالم کے ردعمل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں اسرائیل کو سخت اور دردناک جواب دیا۔
بیان کے مطابق یہ ایسا ردعمل تھا جس سے صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کو سبق سیکھنا چاہیے۔
خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے مزید کہا کہ مسلح افواج کی جانب سے موجودہ آپریشن روک دیا گیا ہے، تاہم خبردار کیا گیا ہے کہ اگر جارحیت اور مظالم کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے جواب میں اس سے کہیں زیادہ سخت اور تباہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔




