
بیجنگ :ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل شو چھنگ ہوا نے بتایا کہ 27 مئی سے ڈچ بحریہ کے فریگیٹ "ڈی روئٹر” کے ہیلی کاپٹر نے شی شا جزائر کی فضائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر خلاف ورزی کی اور بعد ازاں آبنائے تائیوان سے گزر کر بحری سفر جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے ڈچ بحری جہاز کے پورے عمل کی نگرانی کی اور حفاظت کے لیے بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا اور موثر انداز میں صورت حال کا جواب دیا۔ ترجمان کے مطابق ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے دستے ہر وقت ہائی الرٹ رہتے ہیں، قومی اقتدار اعلی اور سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں۔





