
بیجنگ: چین اندرونی منگولیا آزاد تجارتی زون کا باضابطہ افتتاح ہوا، جس کے ساتھ ہی چین میں آزاد تجارتی زونز کی تعداد 23 ہوگئی۔
چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی جانب سے 10 تاریخ کو پالیسی کے حوالے سے یومیہ بریفنگ میں وزارت تجارت کے متعلقہ ذمہ دار افسر نے کہا کہ اندرونی منگولیا چین، منگولیا اور روس کی اقتصادی راہداری کا اہم سنگم ہے۔ اندرونی منگولیا آزاد تجارتی زون کے ذریعے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ترقیاتی انضمام کو مزید گہرا کیا جائے گا اور ہمسایہ ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مدد فراہم کی جا سکے گی ۔





