بین الاقوامیٹاپ سٹوری

ایران امریکا مذاکرات کا مقصد جنگ کا مکمل اور جامع خاتمہ ہونا چاہئے: حماس

غزہ، جکارتہ: (آئی پی ایس) حماس نے ایران امریکا امن مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا مقصد جنگ کا مکمل اور جامع خاتمہ ہونا چاہئے۔
حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم میزبان پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امن کوششوں کی کامیابی کے منتظر ہیں، امید ہے یہ سفارتی کوششیں مثبت نتائج سامنے لائیں گی۔

حماس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ سفارتی عمل سے عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور استحکام کو فروغ ملے گا۔

انڈونیشی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان میں ہونے والے مذاکرات حوصلہ افزا ہیں، یہ پیش رفت سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گی، پائیدار امن کے لیے مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذاکرات تنازع کے حل کی جانب ایک مثبت قدم ہے، کشیدگی میں کمی کے عمل کو مزید مضبوطی فراہم کی جانی چاہئے، زیادہ سے زیادہ تحمل، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker