
بیجنگ :چینی وزارت دفاع کے ایک وفد نے یورپی یونین، نیٹو ہیڈکوارٹرز اور سوئٹزرلینڈ کا دورہ کیا اور بالترتیب چین-یورپی یونین دفاعی شعبے کے 15ویں سکیورٹی پالیسی مکالمہ، چین-نیٹو کے 9ویں سکیورٹی پالیسی مکالمہ، اور چین-سوئٹزرلینڈ وزارتِ دفاع کے 15ویں ورکنگ ڈائیلاگ میں شرکت کی۔اس دوران بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔




