بین الاقوامی

"پندرہویں پانچ سالہ منصوبے”کے ابتدائی سال میں دنیا نے ترقی کرتے چین کا مشاہدہ کیا، چینی میڈیا

بیجنگ :قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ایجنڈے کے تحت متعدد امور کامیابی سے مکمل ہوئے۔حکومتی رپورٹ سے متعلق قرارداد، پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے بارے میں قرارداد، ماحولیاتی ضابطہ اخلاق، قومی اتحاد و ترقی کے فروغ کا قانون اور قومی ترقیاتی منصوبہ بندی کا قانون منظور کیا گیا۔اس طرح پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کی اہمیت اُجاگر ہوئی۔عالمی سطح پر دیکھا جائے تو پانچ سالہ منصوبے کا نمونہ نہ تو چین کی ایجاد ہے اور نہ ہی صرف چین کے پاس ہے،

لیکن صرف چین ہی ہے جس نے اسے سب سے طویل عرصے تک جاری رکھا اور اس کے نتائج سب سے نمایاں رہے۔ 1953 سے 2026 تک، پہلے پانچ سالہ منصوبے سے پندرھویں پانچ سالہ منصوبے تک، "انتہائی پسماندگی” سے نایاب تیز رفتار اقتصادی ترقی اور طویل مدتی سماجی استحکام کے دو عظیم معجزات تخلیق کرنے تک،سوشلسٹ جدیدیت کے بنیادی ادراک کے لیے مزید مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے۔ترقی تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے۔ آئندہ پانچ سالوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی کا راستہ کیسے طے کیا جائے گا؟

اس سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں جدید صنعتی نظام کی تعمیر، ابھرتی ہوئی صنعتوں کو مضبوط بنانے، مستقبل کی صنعتوں کی منصوبہ بندی، تحقیق و ترقی کے اخراجات میں اوسطاً 7 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ، ڈیجیٹل معیشت کے بنیادی شعبے کی اضافی قیمت کا جی ڈی پی میں حصہ 12.5 فیصد تک بڑھانے جیسے اہداف شامل ہیں۔ "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” میں کیے گئے متعلقہ اقدامات چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید ” جدید ” بنائیں گے۔ اس سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں پہلی بار "ذہین معیشت کی نئی شکل تشکیل دینے” کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مصنوعی ذہانت، جو ایک اہم اور تبدیلی لانے والا عنصر ہے، اب معیاری ترقی کو تیز کرنے والی طاقت بن جائے گی۔

"پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” میں پیش کیا گیا ہے کہ مانگ میں اضافے کو ایک اسٹریٹجک بنیادی نکتے کے طور پر برقرار رکھا جائے گا، تاکہ بڑے پیمانے پر مارکیٹ کے منافع کو پوری طرح سے بروئے کار لایا جا سکے۔ اس سال چینی حکومت "مضبوط ملکی مارکیٹ کی تعمیر” کو اولین ترجیح قرار دے گی۔ اس کے علاوہ، چین دنیا کے لیے اپنے دروازے مزید کھولے گا۔ اس سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں خودمختار کھلے پن کو فعال طور پر بڑھانے، دو طرفہ سرمایہ کاری اور تعاون کو وسیع کرنے، غیر ملکی تجارت کے استحکام اور ساخت کی بہتری، اور ” بیلٹ اینڈ روڈ ” کی اعلی میعار کی تعمیر جیسے اقدامات اختیار کیے گئے ہیں، جو چین کے کھلے پن کو مستحکم طور پر بڑھانے کے عزم اور کوششوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker