بین الاقوامی

چینی معیشت میں’’استحکام‘‘، ’’ترقی‘‘اور ’’لچک‘‘کی خصوصیات ہیں، چینی میڈیا


بیجنگ :چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 11 مہینوں میں چین کے سامان کی درآمدی اور برآمدی مالیت 412 کھرب 10ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے، اور لگاتار 10 مہینوں سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

درآمدی اور برآمدی تجارت کی اس کھڑکی سے، لوگ آسانی سے دیکھ سکتے ہیں کہ چینی معیشت کے اس "جہاز” میں "استحکام”، "ترقی” اور "لچک” کی تین واضح خصوصیات ہیں۔رواں سال کے پہلے 11 مہینوں میں، چین کا آسیان، یورپی یونین، افریقہ اور لاطینی امریکہ جیسی متنوع مارکیٹوں کے ساتھ درآمدی اور برآمدی تجارت میں اضافہ ہوا ہے، اسی دوران نجی ملکیت والے کاروباری اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں کی درآمدی اور برآمدی تجارت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ میکرو اکنامک کے اہم اشارے دیکھیں جائیں تو، رواں سال کے پہلے 9 مہینوں میں، چین کی مجموعی ملکی پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔
روزگار اور قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام، بین الاقوامی ادائیگیوں کا بنیادی توازن، یہ سب اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ چینی معیشت کا رجحان مستحکم رہا ہے ۔سال کے پہلے 11 مہینوں میں، نیو انرجی وہیکل،لیتھیم بیٹری، اور فوٹووولٹک مصنوعات پر مشتمل "تین نئی مصنوعات” اور بحری جہازوں سمیت مکینیکل اور برقی مصنوعات کی برآمدات میں 8.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اسی دوران، پیداواری سامان اور اہم پرزہ جات کی درآمدات میں اضافہ ہوا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ چین کی درآمدی اور برآمدی تجارت میں اضافہ زیادہ تر ڈھانچے کی ترقی اور مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کی بہتری سے آیا ہے۔ یہ چینی معیشت کے مجموعی رحجان کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ سائنسی اور تکنیکی جدت اور صنعتی جدت کے تیزی سے یکجا ہونے کے ساتھ، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور گرین معیشت کی نمائندگی کرنے والی نئی معیاری پیداواری قوتوں نے مستحکم ترقی کی ہے، نئی صنعتیں اور نئی ترقی کی قوتیں مسلسل سامنے آ رہی ہیں۔حال ہی میں، کئی بین الاقوامی اداروں نے چینی معیشت کی ترقی کی توقعات میں اضافہ کیا ہے۔ مثال کے طور پر، او ای سی ڈی نے 2025 میں چینی معیشت کی ترقی کی پیش گوئی 5 فیصد تک بڑھائی، اور کہا کہ رواں سال تین بار چینی معیشت کی پیش گوئی میں اضافہ کیا گیا، کیونکہ اس نے "لچک، تبدیلی اور توانائی” کا مظاہرہ کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker