
ایڈز کے خلاف جنگ میں گزشتہ 40 سال میں چین کی حاصل کردہ نمایاں کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا
بیجنگ () عالمی ادارہ صحت کے تپ دق اور ایڈز کی روک تھام کے لیے خیر سگالی سفیر پھنگ لی یوان بیجنگ کے شی چھنگ ڈسٹرکٹ کلچر سنٹر میں ” ایڈز کے عالمی دن” کی مناسبت سے ایک تقریب میں شریک ہوئیں۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطا بق
تقریب میں ایڈز کے خلاف جنگ میں گزشتہ 40 سال میں چین کی حاصل کردہ نمایاں کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا، اور ایڈز کی روک تھام اور اس پر قابو پانے سے متعلق معلومات سے آگاہ کیا گیا۔ پھنگ لی یوان نے ایڈز کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم میں حصہ لینے کے اپنے 20 سال کے تجربات اور مشاہدات شیئر کیے اور ایڈز کی روک تھام کیلئے تمام افراد کو مل کر کام کرنے کی ترغیب دی۔
تقریب کے آغاز سے قبل پھنگ لی یوان اور دیگر شرکاء نے کمیونٹی میں ایڈز کےانسداد سے متعلق آگاہی مہم میں حصہ لیا، اور متعلقہ عملے اور رضاکاروں سے ملاقات کی۔





