
متعدد امریکی میڈیا کی یکم اکتوبر کی رپورٹس کے مطابق، امریکی سینیٹ نے اسی روز عارضی فنڈنگ بل پر دو مرتبہ ووٹنگ کی جو آخرکار منظور نہیں ہو سکیں، جس کے نتیجے میں امریکی حکومت کا "شٹ ڈاؤن” جاری رہے گا۔
عارضی فنڈنگ بل کی تاخیر اور وفاقی حکومت کے "شٹ ڈاؤن” بحران کے پیش نظر، امریکی ریپبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں نے ہمیشہ کی طرح ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جماعت نے حکومت کو "یرغمال” بنا رکھا ہے۔
یکم اکتوبر کو، نیویارک کی ڈیموکریٹک گورنر کیتھی ہوچل نے وفاقی حکومت کے "شٹ ڈاؤن” کا الزام صدر ٹرمپ کے "جان بوجھ کر لیے گئے فیصلے” پر عائد کیا؛ اور کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریپبلکن پارٹی نے ان امریکی عوام کو چھوڑ دیا ہے جنہوں نے ان کی حمایت کی تھی۔
اسی دن، امریکی نائب صدر وینس نے ایک تقریر میں ڈیموکریٹس پر یہ کہتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ بظاہر تو امریکیوں کے لیے طبی بحران کو حل کرنے کی بات کر رہے ہیں، لیکن حقیقت میں وہ جماعتی مفادات کو سب سے زیادہ ترجیح دے رہے ہیں، یہاں تک کہ وہ حکومت کے "شٹ ڈاؤن” کو بھی قبول کرنے کو تیار ہیں۔ کانگریس کے ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں ریپبلکن رہنماؤں نے بھی بیان جاری کیا اور "شٹ ڈاؤن” کا الزام ڈیموکریٹس پر عائد کیا ہے ۔
عارضی فنڈنگ بل کے مذاکرات میں، صحت کی سہولیات پر اخراجات دونوں جماعتوں کے درمیان تعطل کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہیں۔





