بین الاقوامیٹاپ سٹوری

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز قبول کر لی


فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ تنظیم اور دیگر فلسطینی گروپوں نے مصر اور قطر کی جانب سے پیش کردہ غزہ جنگ بندی کی تازہ تجویز پر اتفاق کیا ہے۔

اس سے قبل ایک فلسطینی عہدیدار نام بتائے بغیر اور ایک مصری سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ غزہ جنگ بندی کی نئی تجویز میں 60 روزہ فائر بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی دو حصوں میں رہائی شامل ہے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق اسرائیل کے چیف مذاکرات کار رون ڈیمر مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی وٹکوف اور قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ اس تجویز کی تفصیلات کو مزید واضح کیا جا سکے۔ادھر حماس اور ثالث جنگ بندی کی تازہ تجویز کے حوالے سے اسرائیل کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ مصری باخبر شخصیات کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس ہفتے کے آخر تک جنگ بندی کی نئی تجویز کا جواب دے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker