بین الاقوامی

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے خلاف تحقیقات

جنوبی کوریا کی اسپیشل انسپکشن ٹیم نے سابق صدر یون سک یول کی جانب سے نافذ کیے گئے ایمرجنسی مارشل لاء اور اس کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لئے صدارتی گارڈ کے متنازعہ استعمال کی تحقیقات کا پہلا دن مکمل کیا۔
ٹیم کا کہنا تھا کہ چونکہ یون سک یول نے ایک موقع پر تحقیقات میں تعاون نہیں کیا اس لیے متعلقہ تحقیقات مکمل نہیں ہو سکیں اورخصوصی انسپکشن ٹیم کی جانب سے یون سک یول کی تحقیقات 30 جون کو جاری رہیں گی۔

تحقیقات کا باقاعدہ آغاز مقامی وقت کے مطابق 28 جون کی صبح 10 بج کر 14 منٹ پر ہوا۔ یون سک یول نے خصوصی انسپکشن ٹیم کے تفتیش کاروں کی شناخت پر اعتراض کا اظہار کیا اور ٹیم کے کچھ تفتیش کاروں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفتیش کئی گھنٹوں تک تعطل کا شکار رہی اور آخر کار سہ پہر پونے پانچ بجے تحقیقات دوبارہ شروع ہوئیں اور اسی رات تقریباً پونے دس بجے تک جاری رہیں اور پھر تفتیشی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوا۔ تحقیقاتی ٹرانسکرپٹ کو پڑھنے کے بعد یون سک یول نے کچھ ترامیم کی تجویز پیش کی اور آخر کار ٹرانسکرپٹ کی تصدیق مکمل کی

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker