پاکستانٹاپ سٹوری

پاکستان نے ایران پر امریکی حملے کی کھل کر مذمت کی، نائب وزیراعظم


اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، ایران پر امریکی حملے، فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور او آئی سی اجلاس میں پاکستان کے مؤقف پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ او آئی سی فورم میں فلسطین کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور مشرق وسطیٰ کے بحران پر تفصیل سے غور ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی قیادت سے گرمجوشی کے ساتھ ملاقات کی، اور پاکستان کا کردار انتہائی مثبت رہا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر واضح اور سخت مؤقف اختیار کیا اور اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایران کو عالمی سطح پر نیچا دکھایا جائے، اسی لیے پاکستان نے ابتدا سے ہی ایران کی حمایت میں بات کی۔

انھوں نے بتایا کہ ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان کے مؤقف پر تشکر کے نعرے لگائے گئے، اور ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔سلامتی کونسل میں روس، چین، الجزائر جیسے ممالک نے بھی پاکستان کی حمایت کی۔

اسحاق ڈار کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے ایرانی صدر سے ایک سے زائد بار رابطہ کیا تاکہ معاملے کو پرامن طریقے سے نمٹایا جا سکے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران نے قطر کو واضح کر دیا کہ اس کا حملہ قطر کے خلاف نہیں بلکہ قطر میں موجود امریکی بیسز کے خلاف تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں او آئی سی میں کشمیر پر رابطہ اجلاس کا انعقاد ممکن ہوا،اسحاق ڈار نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ پاکستان اصولوں پر مبنی خارجہ پالیسی پر قائم ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker