بین الاقوامی

اوساکا ایکسپو: چائنا پویلین کو 6 لاکھ سے زائد عالمی زائرین نے وزٹ کیا


چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کی ترجمان وانگ لن جئے نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اوساکا ورلڈ ایکسپو میں چائنا پویلین کے افتتاح کے بعد سے یہ اوساکا ورلڈ ایکسپو میں مقبول ترین پویلینز میں سے ایک رہا ہے، جس میں روزانہ اوسطا تقریباً 10 ہزار افراد اس کا دورہ کرتے ہیں، اور بعض دنوں میں یہ تعداد 13 ہزار تک بھی پہنچ جاتی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر دنیا بھر سے 6 لاکھ سے زائد زائرین نے اس چائنا پویلین کا وزٹ کیا ہے۔
ترجمان وانگ لن جئَے نے کہا کہ یہ نہ صرف چائنا پویلین کی دلچسپی اور دلکشی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ چین کی بہترین روایتی ثقافت کے سپر انٹرنیشنل اثر و رسوخ اور نئے دور میں معاشی اور سماجی ترقی میں چین کی تاریخی کامیابیوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
11 جولائی کو چین کا قومی پویلین ڈے بھی منایا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker