
بیجنگ:چین کے شہر تھیان جن میں 16 واں سمر ڈیووس فورم جاری ہے۔ فورم کے دوران ، توانائی کی منتقلی اور صاف توانائی کی صنعت شرکائے اجلاس کے درمیان گفتگو کا مقبول موضوع بنی ہوئی ہے۔
توانائی کی منتقلی کے شعبے میں چین کی کامیاب کوششوں اور عملی اقدامات کو شرکاء کی جانب سے بہت زیادہ سراہا گیا۔
توانائی کی منتقلی کی موجودہ صورت حال” کے عنوان پر منعقدہ سیشن میں چین، سعودی عرب، مصر سمیت مختلف ممالک کی صاف توانائی اور بجلی کے شعبوں کے نمائندوں، توانائی کے ماہرین اور بین الاقوامی سیاسی شخصیات نے توانائی کی منتقلی اور سبز مالیات جیسے شعبوں پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے۔
شرکاء کا متفقہ خیال تھا کہ اس وقت مختلف ممالک کی توانائی کے نظام مختلف رفتار سے ترقی کر رہے ہیں۔ چین، برازیل، امریکہ اور نائجیریا جیسے اہم توانائی صارف اور پیداواری ممالک نے اس سلسلے میں کئی پہلوؤں پر نمایاں پیش رفت کی ہے۔