
بیجنگ :چین کی وزارت قومی سلامتی کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک چینی زبان میں ویڈیو جاری کی، جس میں چینی شہریوں کو جاسوسی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ سی آئی اے کے اس اقدام کو عالمی سطح پر انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔
بد ھ کے روزچینی میڈیا نے بتایا کہ حالیہ سالوں میں، چینی قومی سلامتی اداروں کی مضبوط کارروائیوں اور عوام کے فعال تعاون کی بدولت، چین میں سی آئی اے کا جاسوسی نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے۔ انٹیلی جنس امور کسی بھی ملک کا ایک اہم ہتھیار ہیں، جس کے اپنے مخصوص اصول اور پیشہ ورانہ معیارات ہیں۔ سی آئی اے، ایک پرانی انٹیلی جنس ایجنسی ہونے کے ناطے، آج انٹیلی جنس کے بنیادی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے "اشتہار بازی” جیسی غیر مہذب حرکتوں سے دوسرے ممالک کے شہریوں کو غداری پر اکسا رہی ہے۔
یہ نامناسب اور اصولوں سے انحراف کرتی حرکت نہ صرف بین الاقوامی برادری کے ضمیر کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے، بلکہ ایک اناڑی اور مضحکہ خیز حرکت بھی ہے۔امریکی جاسوسی کا انٹیلی جنس نظام پیچیدہ ہے، جس میں متعدد ایجنسیاں اور شدید اندرونی مسابقت شامل ہے۔ مسلسل کم ہوتے مالیاتی بجٹ کا سامنا کرتے ہوئے، سی آئی اے "چائنا تھریٹ” کے نظریے کو بار باربڑھاوا دیتے ہوئے بجٹ کے ایک بڑے حصے پر قابض ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔چینی وزارت قومی سلامتی نےامریکی جاسوس انٹیلی جنس سروس کی نمائندگی سی آئی اے کو واضح طور پر متنبہ کیا کہ نئے عہد میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے عوامی جنگ میں، چینی عوام کو مادر وطن سے غداری کے لیے اکسانے کی ہر کوشش ناکام ہو گی، اور چین میں انٹیلی جنس دراندازی کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہو گی۔