بین الاقوامی

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ساؤتھ چائنا ایکسپو کو بااختیار بنا رہی ہے،چینی میڈیا

بیجنگ: چھ روزہ نویں چائنا ساؤتھ ایشیا ایکسپو (سی ایس آئی اے) چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ میں جاری ہے اور 24 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔ نمائش میں دنیا بھر کے 54 ممالک اور خطوں سے 1400 سے زائد کمپنیاں شریک ہیں ۔

اس سال کی ساؤتھ چائنا ایکسپو کی ایک خاص بات سائنسی اور تکنیکی عناصر کا گہرائی سے انضمام ہے ، جس میں سرحد پار ای کامرس ، سرحد پار فنانس ، سرحد پار لاجسٹکس اور دیگر شعبوں کی "ڈیجیٹل پلس ” بااختیاری کا کثیر جہتی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی تاجر سعد نے کہا "چین کی ایکسپریس ڈلیوری بہت باسہولت ہے، اور لاجسٹکس کا نظام موثر اور آسان ہے، تاکہ مصنوعات صارفین تک تیزی سے پہنچ سکیں ، چاہے وہ کسی بھی ملک کی ہوں۔ ساؤتھ چائنا ایکسپو دنیا کے سامنے ہماری نمائش کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ "

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker