بین الاقوامی

چین کےنائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ 28 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں شرکت کریں گے

بیجنگ:18 جون کو ، 28 واں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں شروع ہوا ۔ چار روزہ فورم کا موضوع "مشترکہ اقدار: کثیر قطبی دنیا میں ترقی کی بنیاد” ہے، جس میں عالمی مسائل کو حل کرنے کے موثر طریقوں کو تلاش کیا جائے گا۔
اس فورم میں 150 سے زائد تقریبات شامل ہیں۔ر وس، چین، امریکہ، ترکی، برازیل، ویتنام، بھارت، ایران، متحدہ عرب امارات، افریقی اور لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور آسیان کے رکن ممالک کے صنعت کار کاروباری تبادلہ خیال کریں گے ۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 20 تاریخ کو فورم کے کل رکنی اجلاس میں شریک ہو کر خطاب کریں گے۔
روسی حکومت کی دعوت پر ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ 19 سے 21 جون تک 28 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔

شبیجنگ:18 جون کو ، 28 واں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں شروع ہوا ۔ چار روزہ فورم کا موضوع "مشترکہ اقدار: کثیر قطبی دنیا میں ترقی کی بنیاد” ہے، جس میں عالمی مسائل کو حل کرنے کے موثر طریقوں کو تلاش کیا جائے گا۔
اس فورم میں 150 سے زائد تقریبات شامل ہیں۔ر وس، چین، امریکہ، ترکی، برازیل، ویتنام، بھارت، ایران، متحدہ عرب امارات، افریقی اور لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور آسیان کے رکن ممالک کے صنعت کار کاروباری تبادلہ خیال کریں گے ۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 20 تاریخ کو فورم کے کل رکنی اجلاس میں شریک ہو کر خطاب کریں گے۔
روسی حکومت کی دعوت پر ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ 19 سے 21 جون تک 28 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker